ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کےزیراہتما م  آن لائن تقریری مقابلہ جات کی خوبصورت انعامی و اختتامی تقریب

بھٹکل مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کےزیراہتما م  آن لائن تقریری مقابلہ جات کی خوبصورت انعامی و اختتامی تقریب

Mon, 16 Nov 2020 20:17:21    S.O. News Service

بھٹکل:16؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) سیرت النبوی ﷺ کی مناسبت سے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے منعقدہ  آن لائن اردو اور کنڑا  تقریری مسابقے میں اردو کے  سفلی گروپ میں سے عبدالنافع ابن محمد وسیم سدی باپا اور علیا گروپ میں ابراہیم ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اور کنڑا زبان  میں مشرف محی الدین ابن محمد خالد شرالی نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ 

بروز جمعہ 13نومبر 2020کی رات خلیفہ جامع مسجد میں منعقد ہ خوبصورت انعامی تقریب میں مسابقین کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ آن لائن اردو ، کنڑا تقریری مقابلے میں جیت حاصل کرنے والے  مساہمین کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

اردو سفلی گروپ:  اول :عبدالنافع ابن محمدوسیم سدی باپا بھٹکل
دوم: محمد فائز ابن محمد مقیم ہلارےبھٹکل
سوم :محمد سعد ابن محمد سلیم ابوحسینا منکی

اردو علیا گروپ : اول  :ابراہیم ابن مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی  بھٹکل
دوم  :عبدالله ابن مولانا اسماعیل انجم گنگاولی ندوی   بھٹکل
دوم  :مبسام ابن معظم ابو محمدا  منکی
سوم  :مفاز ابن حافظ مبین ائیکری  بھٹکل
سوم  :احمد ابن اسماعیل عارف اکرمی بھٹکل

کنڑا گروپ : اول: مشرف محی الدین ابن محمد خالد شرالی
دوم  :محمد عبدان ابن مولانا الیاس ندوی  کنڈلور
سوم  :صلاح ابن اقبال کٹے منے  ولکی
 

اختتامی تقریب میں جامعہ العلوم کنڈلور کے مہتمم مولانا عبیدا للہ کنڈلوری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کےزیر اہتمام آن لائن تقریری مقابلہ جات  کی ستائش کی اورمسابقہ میں  شریک ہوئے  مساہمین کو مبارکبادی دیتے ہوئےکہاکہ موجودہ دور میں اللہ کے نبی ﷺ کی ذات پر کیچڑ اچھالا جارہاہے ان حالات میں ہمیں کیا کرنا چاہئے اور کیا کرسکتےہیں اس پر غور کرنا چاہئے۔مولانا نے کہا کہ ہم سیرت نبی ﷺ کے مطالعہ میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ جس طرح قرآن مجید کاپڑھنا سمجھنا اور حدیث پاک کا پڑھنا اور سمجھنا ضروری ہے بالکل اسی طرح سیرت البنی ﷺ کا پڑھنا اور سمجھنا ضروری ہے علامہ قیم جوزی ؒ نے تواس کو فرض قرار دیا ہے۔ ہمارے لئے ضروری ہوجاتاہےکہ ہم نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں۔ چونکہ ہماری پوری زندگی کے لئے  اللہ کے بنی ﷺ کی سیرت بہترین نمونہ ہےتو سیرت ﷺ کا مطالعہ اہم ہوجاتاہے۔ تبھی ہم جان پائیں گے کہ زندگی کے کس مرحلےمیں کیا کریں۔جب تک ہم سیرت نبی ﷺ کا مطالعہ نہیں کرتے ، نہیں سمجھتے تب تک ہم سیرت النبی ﷺ پر ہونے والے حملوں کا جواب نہیں دے سکتے۔ اسی طرح ہمارا فرض بنتاہےکہ عام انسانوں تک اللہ کےنبی ﷺ کا پیغام پہنچایا جائے ، ان کا تعارف کرایا جائے۔ اسی طرح مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی جانب سےاللہ کےنبی ﷺ کی زندگی کےمختلف پہلوؤں کو وڈیو کلپ کے ذریعےجس انوکھے انداز میں  پیش کیا جارہاہےاس کی پذیرائی ہونی چاہئے اور ہرایک تک اس کو پہنچانا چاہئے۔

تعارفی مہم کے دوران  مزدوروں، آٹو ٹیکسی  ڈرائیوروں سمیت  اخبارنویسوں اور دیگر سماجی ورکروں کے ساتھ ساتھ عام انسانوں تک اللہ کے نبی ﷺ کے پیغام کو پہنچانے کی کوشش کی گئی اور نبی ﷺکا تعارف بھی کنڑا، انگلش اور اردو میں کرایا گیا۔

اختتامی تقریب کا آغاز حافظ مبین ائیکری کی تلاوت قرآن سے ہوا ۔ حافظ خضر ابن محسن حاجی فقیہ اور ہود ابن عبدالقیوم سدی باپا نےہدیہ نعت پیش کی۔ جماعت کے سکریٹری اسماعیل انجم گنگاولی ندوی نے استقبال کیا  مولوی  شافع شاہ بندری ندوی نے سیرت النبوی ﷺ کی تعارفی مہم کی رپورٹ پیش کی۔ محمد طلحہ سدی باپا نے سیرت مہم کے آئندہ لائحہ عمل کےتعلق سے کئے جانے والے کاموں کا تعارف کرایا۔ جماعت  کےقاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی نےصدارتی خطاب کیا۔ تیمور حسین گوائی ندوی نے شکریہ کلمات پیش کئے۔ مولوی  محمد یسین نائطے ندوی نےنظامت کے فرائض انجام دئیے  مولوی  ارشاد نائطے ندوی نےتقسیم انعامات کا اعلان کیا۔ تقریب میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمدکوبٹے ندوی،  جماعت المسلمین منکی کے قاضی مولانا شکیل سکری ندوی ، مولانا عبدالصمد قاضی ندوی ، مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی ، مولوی  محمد حسین گیما ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر محمد مزمل قاضیا، تنظیم کے جنرل سکریٹری ایم جےعبدالرقیب ندوی ، مولانا محمد جعفر فقی بھاؤ ندوی ، مولانا محمد الیاس جاکٹی ندوی  وغیرہ نےاپنے تأثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جماعت کے صدر  محتشم محمد جعفر، نائب صدر قمری ابوبکر، سکریٹری عبدالقادر جیلانی صدیقہ،  مولوی  ایمن قمری ندوی اور انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق وغیرہ موجود تھے۔ 

 


Share: